23 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی اقدام کا بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا اور ایران کے خلاف اسرائیل کا معاندانہ اقدام پہلا اور آخری اشتباہ ہوگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی اقدام کا بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا اور ایران کے خلاف اسرائیل کامعاندانہ اقدام پہلا اور آخری اشتباہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع میں صہیونی لابی کے افراد موجود ہیں جو اسرائیل کے تحفظ کے لئے اسرائيل کو بڑی مقدار میں ہتھیارفراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران ، امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کو سنجیدگی کے ساتھ لے رہا ہے اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

.......

/169